قطعہ بند

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ اشعار جو باہم مل کر قطعہ کے طور پر اپنا مفہوم ادا کرتے ہیں۔ "ایسا قطعہ جو کسی غزل یا قصیدہ میں شامل ہو . قطعہ بند کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطعہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے مشتق صیغہ امر 'بند' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ اشعار جو باہم مل کر قطعہ کے طور پر اپنا مفہوم ادا کرتے ہیں۔ "ایسا قطعہ جو کسی غزل یا قصیدہ میں شامل ہو . قطعہ بند کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٤ )

جنس: مذکر